مدھیہ پردیش کے بیتول ضلع میں گزشتہ دو دنوں میں ہوئی تیز بارش اور اولا
گرنے کی وجہ سے گندم، چنا اور مٹر کی فصلوں کو خاصا نقصان پہنچا ہے۔ضلع میں ہفتہ اور اتوار کی درمیانی
رات موسم کا مزاج تیزی سے بدلا اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش-اولوں کا دور شروع ہو گیا۔اس دوران تقریباً 10 منٹ تک چنے کے برابر اولے گرے، جس سے کھیتوں میں کھڑی فصل کافی مقدار میں تباہ ہو گئی۔